– لاہور شہر میں انڈر ورلڈ ڈانز کا راج ختم نہیں ہو سکا ہے – سیاسی وابستگیاں، پیسہ اور طاقتور گینگز ان ڈانز کی پہچان ہیں – انہیں نہ پولیس کا ڈر ہوتا ہے نہ ہی مخالفین کے ہاتھوں مارے جانے کا – ان کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لوگ – مصالحتی فیصلوں کے لئے پولیس کی بجائے ان کے ڈیروں پر آتے ہیں – جبکہ سیاستدان الیکشن میں جیت کے لئے ان کی حمایت کے خواہاں رہتے ہیں – ان میں سے کئی ملزمان بیرون ملک بیٹھ کر نیٹ ورک چلاتے ہیں – لاہور کے مشہور بدمعاشوں میں خواجہ تعریف گلشن (طیفی بٹ) – گوگی بٹ – امیر بالاج (ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا)٭ – سائیں شہباز – اخلاق گڈو – ملک احسان وغیرہ شامل ہیں – جبکہ سابق پولیس آفیسر عابد باکسر کا نام بھی ان کے ساتھ جوڑا جاتا ہے – کئی کم عمر نوجوان بھی شہرت اور پیسہ کمانے کے لئے ان کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں – جو ان کے لئے بھتہ وصولی، قتل، اراضی پر قبضوں اور گن مین کا کام کرتے ہیں – تاہم اس کا انجام بھیانک موت یا جیل کی کال کوٹھری پر ہوتا ہے – ماضی میں کئی شوبز اداکاراؤں کا تعلق بھی ان افراد سے جوڑا جاتا رہا ہے – انڈر ورلڈ دشمنیوں کی وجہ سے کئی بار انتہائی حساس مقامات بھی میدان جنگ بن جاتے ہیں – جس کا نشانہ عام لوگ بھی بنتے ہیں – مشہور زمانہ ڈان ٹیپو ٹرکاں والے کو ایئرپورٹ کی حدود میں قتل کیا گیا – جبکہ کچھ عرصہ قبل بابر بٹ قتل کیس کے مبینہ ملزم زین جٹ کو بھی ائیر پورٹ پر قتل کیا گیا