کیا حزب اختلاف کا چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر اتفاق ہو سکے گا؟
موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میرا جواب ‘نہیں’ ہے۔
تاہم، میرا تجزیہ یہ ہے کہ جس طرح سے معاملات بدل رہے ہیں اور مختلف اداروں کے ذریعے اپوزیشن کے ارکان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، چاہے وہ نیب ہو یا دیگر ادارے- بالآخر اپوزیشن جماعتیں موجودہ حکومت کے خلاف اکٹھی ہو سکتی ہیں۔